Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈگریاں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

ویلیٹری ،اٹلی ..... اٹلی کے 70 سالہ شہری نے یونیورسٹی ڈگریاں حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ لوسیانو بییٹی شخص اٹلی کے شہر ویلیٹری میں روم کے قریب پہاڑوں پر رہتا ہے۔وہ ہر صبح 3 بجے اٹھتا ہے اور پڑھائی کرتا ہے ۔ اس نے اٹلی کی یونیورسٹیوں سے 15 بیچلرز اور ماسٹر ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اور یہ اس کی 16 ویں ڈگری ہے ۔ لوسیانو کا کہنا ہے کہ وہ 19 ویں صدی کے فرانسیسی مصنف لوئس فرینکوئس برٹن سے متاثر ہیں اوریہ سرٹیفیکیٹس اس بات کا ثبوت ہیں ۔

شیئر: