Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید دستاویزات عدالت میں پیش کریں گے،تحریک انصاف

 اسلام آباد... تحریک انصاف نے پانامہ کیس میںمزید 3 دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ نئے شواہد نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے پیش ہونے والے دلائل کو غلط ثابت کردیں گے۔عمران خان عدالت میں اپنے پچھلے تمام شواہد کی تصدیق کا ایک حلف نامہ بھی جمع کرائیں گے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاءدلائل مکمل کرچکے تمام شواہد بھی جمع کر اچکے ہیں۔ اب وہ مزید دستاویزات کیسے جمع کراسکتے ہیں۔
 

شیئر: