Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل اورخالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش

 لاہور ...اسپاٹ فکسنگ کے الزام میںمعطل شر جیل خان اور خالد لطیف پی سی بی ا ینٹی کرپشن یونٹ میں پیش ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پرباضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی اور چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی۔ معطل کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔

 

شیئر: