Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات مریخ پر شہر بسائے گا

ریاض۔۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے مریخ پر چھوٹا مکمل شہرقائم کرنے کا اعلان کیاہے۔ امارات لوگوں کو مریخ پہنچانے کی عالمی دوڑ میں شامل ہوگیا۔ امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسپیشلسٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے مریخ پر مکمل شہر بسائیں گے۔ اس کا جامع واضح تصور تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹر پر یہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ امارات کے سائنسداں عالمی سائنسدانوں کے تعاون و اشتراک سے یہ منصوبہ نافذ کرینگے۔ آئندہ عشروں میں لوگوں کو مریخ پہنچانے کی اسکیمیں تیارکی جائیں گی۔ شیخ محمد نے بتایا کہ وہ خلائی علوم کے ماہر اماراتی تیار کرینگے ۔

شیئر: