Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے احتساب کا وقت آگیا، اپوزیشن

دمام۔۔۔۔ایرانی اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی عوام اورخطے کی اقوام کے خلا ف جرائم پر ایرانی ملاؤں کے احتساب کا وقت آچکا ہے۔ امریکہ میں ایرانی مزاحمتی قومی کونسل کے رکن علی رضا زادہ نے الشرق اخبار کو بتایا کہ ایرانی حکمراں ایک لاکھ 20ہزار اپوزیشن رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش تنظیم ،ایرانی نظام حکومت ، پاسداران انقلاب ، ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ایرانی حریت پسند بارہا مطالبہ کرچکے ہیں کہ انتہاپسندی کی جڑ ایران کا نظام ہے۔

شیئر: