Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین ،2ریاستی حل کے پابند نہیں، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ فلسطین اسرائیل امن سمجھوتے تک رسائی کیلئے2ریاستی حل کا پابند نہیں رہا۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت اسرائیلی وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد 2ریاستی حل کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ڈالے گی۔ امریکی حکومت فریقین کا تنازع طے کرانے کیلئے کسی بھی معاہدے کیلئے کوئی شرط کسی پر نہیں تھوپے گی البتہ فریقین کے درمیا ن طے کرنے والے کسی بھی سمجھوتے کی حمایت کریگی۔

شیئر: