Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ایمی جیکسن کا فون ہیک

ممبئی ...... برطانوی ماڈل اور اداکارہ ایمی جیکسن جو ان دنوں رجنی کانت کی فلم کی شوٹنگ کیلئے چنئی میں ہیں۔ سائبر حملے کا شکار ہوگئیں۔ انکا موبائل فون ہیک کرلیا گیا ہے جبکہ ذاتی تصاویر بھی لیک ہوگئیں۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب وہ واپس لندن پہنچیں ا ور اپنا موبائل فون جو کسی وجہ سے خراب ہوگیا تھا دکاندار کو دکھایا۔ اس وقت انہیں احساس ہوا کہ جب وہ لندن سے ممبئی پہنچی تھی تو فون ہیک کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے دوست کے ساتھ ڈنرپر گئی تھی جس کی تصاویر اتاری گئی تھیں۔ اب میں نے دیکھا کہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ہیں۔ اس سارے واقعہ سے مجھے دھچکا لگا ہے۔ میں لندن اور ممبئی میں اس واقعہ پر سائبر سیل سے شکایت کرونگی۔اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لینا پڑیگا تاکہ ہیک کرنے والا اپنے انجام کو پہنچے۔سائبر سیفٹی اس وقت وقت کا تقاضا ہے۔
 

شیئر: