Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں ججوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،ڈرائیور ہلاک

پشاور... پشاور کے علاقے حیات آباد میں بدھ کو ججوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے حیات آباد فیز 5 میں سول ججوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی کا ڈرائیور خورشید جاں بحق ہوگیا سول جج آصف جدون اور 3 خواتین ججوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔واضح رہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا اس کے ارد گرد کئی اہم سرکاری دفاتر اور عمارات موجود ہیں جن میں شوکت خانم اسپتال شامل ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرنا تھا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ک کہ خود کش حملہ آور کی ٹانگیں اور سر مل گیا، شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جنگ خیبرپختونخوا میں لڑ رہے ہیں، ہر وقت الرٹ رہتے ہیں لیکن ہر جگہ سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد فرار ہونے والے دہشت گرد اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی مثال لاہور اور پشاور میں ہونے والے دھماکے ہیں۔

 

شیئر: