Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان جماعت الاحرار کیخلاف کارروائی کرے،پاکستان

اسلام آباد... پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بدھ کو افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے مطالبہ کیا گیاک کہ جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کی کارروائیوں پر تشویش ہے جو افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے۔ افغان حکام کو پہلے بھی قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی گئی تھیں جس میں پاکستان نے زور دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں، مالی مدد گاروں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔تسنیم اسلم نے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ایک ڈوزیئر بھی دیا جس میں دہشت گرد حملوں کی تفصیلات اور دیگر مواد شامل ہے۔ واضح رہے کہ لاہور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے والی تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

شیئر: