Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے،سیاسی وعسکری قیادت

اسلام آباد .... پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پورے ملک میں پیچھا کرکے قلع قمع کیا جائے گا۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار، اسحاق ڈار ‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور دیگر وفاقی وزراءبھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔لاہور‘ کراچی ‘ کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر غور کیا گیا ۔ شرکاءنے کہا کہ ملک بھر میں سلامتی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ اداروں اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں ۔ریاستی کارروائی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں دہشت گردوں کے خلاف ریاستی کارروائی کا ردعمل ہیں جان کا نذرانہ دینے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کے اندر اوربا ہر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کاریاستی طاقت سے خاتمہ کیا جائے گا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سول اور عسکری اداروں کے حاصل کردہ اہداف کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کومبنگ کو تیز کیا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

شیئر: