Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول اورڈیزل کے نرخوں میں اضافہ

 اسلام آباد ... حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت 1.98 اور ڈیزل میں 2.03 روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت 16.71 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 12.53 روپے فی لٹر بڑھانے کی سفار ش کی تھی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اوگرا کی سمری مسترد کردی گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا جارہا ہے ۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار ررہیں گی۔ حکومت مٹی کے تیل اور ڈیزل پر سبسڈی دے گی۔

شیئر: