Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا وفد کویت پہنچ گیا

کویت (محمد عرفان شفیق)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا وفدسرکاری دورے پر کویت پہنچ گیا۔پاکستانی وفد کی ملاقات کویتی چیمبر آف کامرس کے ارکا ن سے ہوئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تجارتی امور پر بات چیت ہوئی۔ کویتی چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل حمد العمر نے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم کرنے اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور پاکستانی تاجر شریک تھے۔ بعدا زاں ولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر سفارتخانہ پاکستان کا بھی دورہ کیا۔
 

شیئر: