Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے عمان کا دورہ سیاسی وجہ سے حذف نہیں کیا

مسقط: عمانی وزیر امور خارجہ یوسف بن علوی نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سلطنت عمان کو سیاسی اسباب کے باعث دورہ خلیج کے پروگرام سے خارج نہیں کیا تھا۔عمان کو دورے میں شامل نہ کرنے کے اسباب کا تعلق ہمارے اپنے حالات سے تھا۔ ملک کے حالات اس کے لئے سازگار نہیں تھے۔ شاہ سلمان اور ہم ایک خاندان ہیں۔ وہ جب بھی سلطنت عمان تشریف لائیں گے تو ان کی پذیرائی ہوگی۔ معاملہ ناراضگی یا کوتاہی کا نہیں۔ وہ بی بی سی چینل کے خصوصی پروگرام ’’بلاقیود‘‘ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ عمانی جریدے الشبیبہ نے انٹر ویو کے اہم نکات سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد میں عمان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا تعلق اتحاد کے حصہ بننے نہ بننے سے نہیں ۔ دراصل طویل عرصے سے سلطنت عمان کی جنگوں کی بابت ایک پالیسی رہی ہے جو غیر متزلزل ہے۔ یہی پالیسی اسلامی فوجی اتحاد میں عدم شمولیت کا باعث بنی ہوئی ہے۔

شیئر: