Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: مبارک الکبیر میں 39بقالے بند

کویت سٹی: مبارک الکبیرکمشنری کی بلدیہ کے حکام نے عظیم صفائی مہم کے تحت غیر قانونی طریقے سے کھلے ہوئے 39بقالے اور بغیر فیملی والے کارکنان کے 27مکانات کو صاف کرادیئے۔ یہ کام متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹر ملفی العازمی کے زیر صدارت انجام دیا گیا۔ ان دنوں مبارک الکبیر کی شاہراہوں اور سڑکوں سے ملبہ اور کچرا صاف کرایا جارہاہے۔ العازمی کا کہناہے کہ صفائی کا کام 24گھنٹے جاری رہے گا۔ اب تک 129ٹرک بھر کچرا اٹھایا جاچکا ہے۔مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے ذہنوں میں ریاستی وقار قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ اس دوران ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کے بغیر ملازم رکھنے اور دکان کے لئے مقرر رقبے کی پابندی نہ کرنے کے حوالے سے 8خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔ الاحمدی کے علاقہ میں 20ریڑھی والے بھی پکڑے گئے۔

شیئر: