Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ معلومات مٹھائی کی طرح بانٹی گئیں،ٹرمپ

واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے انٹیلیجنس اداروں اور میڈیا کو ان کی ٹیم اور روس کے درمیان رابطوں کی خبروں کے بعد کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ٹرمپ کے بعض اتحادی مسلسل روسی حکام کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں الزام لگایا کہ معلومات غیر قانونی طریقے سے انٹیلیجنس برادری کی جانب سے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو دی گئیں تاہم دوسری ٹویٹ میں انھوں نے ان اطلاعات کو احمقانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ میرے ڈیمو کریٹک مخالفین کی تخلیق کردہ ہیں۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ روس کے ساتھ رابطوں کی باتیں احمقانہ ہیں اور یہ محض ہیلری کلنٹن کی مہم میں ہونے والے غلطیوں کو چھپانے کے لئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اصل ا سکینڈل تو یہ ہے کہ ملک کی خفیہ معلومات انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے مٹھائی کی طرح بانٹی جا رہی ہیں اور یہ غیر امریکی رویہ ہے۔
 

شیئر: