Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کاہرجج ایک قلعہ ہے،چیف جسٹس

 اسلام آباد...چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کاہرجج ایک قلعہ ہے ،جسے تسخیرنہیں کیاجاسکتا۔قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے ۔عوام کوانصاف ہوتانظرآئے گا۔بدھ کوپاکستان بار کونسل کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ باراوربنچ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔جج قانون کے مطابق فیصلے کرنے کاپابندہے۔انہوںنے کاکہ آزادعدلیہ کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔قانون کے مطابق فیصلے کرناعدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ لاہوراورپشاورکے واقعات سے دل بوجھل ہے ۔دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے ناسورکے آگے نہیں جھکیں گے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کاسوال ہے۔ہم لڑیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ جیتنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ملکی خدمت میں کوئی بھی ہمارے جذبے کومتزلزل نہیں کرسکتا۔
 

شیئر: