Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آڈیو بکس کی فروخت میں ا ضافہ

ٹوکیو- - - - -  آج کے دور میں انسان اتنا مصروف ہوگیا ہے کہ اس کے پاس عام قسم کی کتابیں کھولنے، پکڑنے اور پڑھنے کیلئے وقت نہیں ہے اس مسئلے کے حل کیلئے دنیا میں ای بک کا سلسلہ شرو ع ہوا ،اکثر لوگ جو مطالعے کے شوقین ہیں اپنے ساتھ کتابیں نہیں رکھنا چاہتے مگر رکھنا ضرور چاہتے ہیں۔ وہ اپنے اسمارٹ فون پر جو کتاب چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ یہ شوق دنیا کے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے جاپان پہنچا اور مقبول ہوگیا۔ صورتحال یہ ہے کہ جاپان میں آڈیو بکس کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ ای بک میں شمار ہونے والی یہ کتابیں امریکہ اور یورپ میں 10فیصد فروخت ہورہی ہیںڈ جاپان میں اسکی فروخت 30سے 35فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ واضح ہو کہ 2007ء میں آٹو بینک نامی ایک کمپنی نے جو ای بکس کا کاروبار کرتی ہے یہ بتایا کہ ایسے شائقین کی تعداد 2ہزار ہے مگر اب یہی تعداد ایک لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی کے پاس اپنے صارفین کو دینے کیلئے آج بھی ہزاروں کتابیں موجود ہیں جو کتابوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بڑی کشش رکھتی ہیں۔جاپان میں اب ایسے پبلشرز کی تعداد 16ہوچکی ہے جوآڈیو بکس جاری کرتی ہیں اور انکے صارفین کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

شیئر: