Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچھ کے بچوں کا کھیل کود اور ہاتھا پائی

سائمن کریک، الاسکاــ۔۔۔۔۔ بچے انسان کے ہوں یا جانوروں کے اپنی ماں کو ضرور پریشان کرتے ہیں اور اسکے لئے طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔ مشہور وائلڈ لائف فوٹو گرافر رینی ڈولے نے مقامی ساحلی علاقے سے گزرتے ہوئے ایک عجیب و غریب منظر دیکھا جس میں ایک ریچھ اپنے2چھوٹے چھوٹے بچوں کو کسی طرح ساحل پرلانے کی کوشش کررہا تھا مگر بچے پانی سے نکلنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ رینی نے اس موقع کو غنیمت جانا او ریادگا ر تصاویر اتار کر جاری کردیں۔ دونوں بچوں کی عمریں 4ماہ کی ہونگی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ماں اپنے بچوں کو سلانے کیلئے ساتھ لیجانا چاہتی تھی مگر بچے ماں کے بلاوے پر کوئی توجہ دیئے بغیر آپس میں لڑنے اور کھیل کود میں لگے رہے۔فوٹو گرافرکا کہناہے کہ شاید ماں انسانی فطرت کی حامل تھی جسے ہر حال میں اپنے بچے کی نیند اور آرام زیادہ عزیز تھا۔فوٹو گرافر کے بیان کے مطابق اس نے ان بچوں کی تصاویر بڑی مشکل سے اتاریں کیونکہ دونوں بچے او رماں ایک جگہ جمع ہونے پر رضامند نہیں تھے اسلئے صرف دو بچوں کی تصاویر100میٹر کے فاصلے سے اتارنا پڑیں۔

شیئر: