Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمیں حقیقت سے دور ہوتی ہیں، ثناء خان

ممبئی۔۔۔۔۔ اداکارہ ثناء خان نے کہا کہ میں نے اپنی دوسری فلم ’’وجہ تم ہو‘‘میں ایسا کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا جو تنازع کا باعث ہوتاہم انہوں نے کہا کہ بولڈ سین کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اگر میں کسی دوسری فلم میں ایک قاتل کا کردار ادا کررہی ہوں تو کیا آپ یہ کہیں گے کہ مجھے لوگوں کو مارنا پسند ہے؟۔ اداکار کو جو بھی کردار ملتا ہے اسے پیش کرنے میں لطف آتا ہے۔ثناء خان نے اپنی پہلی فلم 2014ء میں ’’جے ہو‘‘سلمان کے ساتھ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ فلمیں حقیقت سے دور ہوتی ہیں اور اس کا لوگوں کو احترام کرنا چاہئے۔ ہم جو رول فلم میں کرتے ہیں اس سے ہماری پہچان نہیں کرنی چاہئے۔فلم دیکھ کر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ حقیقت میں بھی میں اپنے کردار کی طرح ہی ہونگی۔

شیئر: