Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل، کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے حتمی فہرست

ممبئی.... ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی حتمی فہرست جاری کر دی ۔ 6 ایسوسی ایٹ کھلاڑی شامل ہیں۔ افغانستان کے5 اور متحدہ عرب امارات کا ایک کھلاڑی ہے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی کے سلسلے میں ابتدائی فہرست میں 160 انٹرنیشنل اور 639 ان کیپڈ کھلاڑی شامل تھے تاہم حتمی فہرست میں6 ایسوسی ایٹ کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ۔ افغانستان کے کھلاڑیوں میں اصغر سٹانکزئی، محمدنبی، محمدشہزاد، راشد خان اور دولت زدران جبکہ یو اے ای کے چیرگ سوری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی نیلامی میں8 فرنچائزز مجموعی طور پر 804 کھلاڑیوں کی بولی لگائیں گی۔
 
 
 

شیئر: