Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھنسالی بہترین ہدایتکار ہیں،رنویر سنگھ

  ممبئی ...بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہاہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اداکاروں سے بہترین کام لیتے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں رنویر سنگھ، دیپیکا پاڈوکون اور شاہد کپور کے ساتھ فلم پدماوتی بنا رہے ہیں۔قبل ازیں رنویر بھنسالی کی فلم رام لیلا اور باجی راومستانی میں کام کر چکے ہیں۔ رنویر نے کہا کہ یہ کہوں کہ بھنسالی اداکاروں کے ساتھ کس طرح کام کرتے ہیں تو میرے پاس اس کے لئے الفاظ نہیں ہوں گے۔ ان کا فنکاروں سے کام لینے کا انداز واقعی لاجواب ہے۔میں انہیں ہندی فلم انڈسٹری کا بہترین ہدایتکار مانتا ہوں کیونکہ ایسی کچھ چیزیں ہیں جو صرف وہی کر سکتے ہیں۔ 
 
 
 
 

شیئر: