Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پامیلاکوپسند کرتا ہوں،اسانج

لندن۔۔۔۔۔وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے اداکارہ پامیلا اینڈرسن کے ساتھ دوستی کی افواہوں پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں پسندکرتا ہوں۔ ریڈیو انٹر ویومیں کہاکہ وہ پرکشش اور متاثر کن خاتون ہیں۔بیوقوف نہیں ، نفسیاتی طور پر بھی مضبوط اور عظیم خاتون ہیں۔دونوں کی دوستی کی افواہیں اس وقت اڑی تھیں جب حالیہ دنوں میں پامیلا اینڈرسن اسانج سے ملنے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے آئی تھیں جہاں اسانج 2012سے سیاسی پناہ لئے ہوئے ہیں۔بے واچ کی اداکارہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اسانج کے ساتھ کچھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں، میں وکی لیکس کے بانی کی مدد کرنا اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ چاہتی ہوں۔انہوں نے ہم سب کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وکی لیکس نے سچی خبریں ہم تک پہنچائی ہیں۔ میں اس امر پر یقین رکھتی ہوں کہ تاریخ انہیں ایک اہم شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔

شیئر: