Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی اور سیاسی طور پر کیس جیت گئے،شیخ رشید

اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں شریف خاندان کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا تو سمجھ لیں کہ ان کے پاس پیش کرنے کو کچھ بھی نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ سرکاری وکلاءکہتے ہیں کہ ہمارے پاس منی ٹریل کا ریکارڈ نہیں ۔ وکلاءکی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس پیش کرنے کو کچھ نہیں۔ پانامہ کیس وہیں پر کھڑا ہے جہاں سے شروع ہوا تھا۔ عوامی اور سیاسی طور پر ہم یہ کیس جیت چکے ۔ قانونی فیصلہ آنا باقی ہے۔ فیصلہ اس ہفتے آئے یا اگلے ہفتے لیکن سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا۔

شیئر: