Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں دھماکا،کیپٹن سمیت3اہلکار جاں بحق

 کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے آوران میں جمعرات کو بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت3فوجی جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ۔جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن طلحہ، سپاہی کامران ستی اور مہتر جان شامل ہیں۔واضح رہے کہ آوران بلوچستان کا حساس علاقہ ہے یہا ں پہلے بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

شیئر: