Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں،جنرل باجوہ

 راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عمائدین اورمشران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باجودجواب دے سکتے ہیں۔ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں موجودمحفوظ ٹھکانوں میںد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔ دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو تاہم دوسری طرف سے بھی ایسا ہی کیا جائے ۔ جنرل باجوہ نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ مسلح افواج فاٹا میں انفرااسٹریکچر کی بہتری کے لئے کام کرتی رہے گی ۔دریں اثناءآرمی چیف جنرل باجوہ سے سری لنکا کے وائس ایڈمرل وجے گونارتنے نے ملاقات کی۔ علاقائی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے وائس ایڈمرل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن کے لئے پاک فوج کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

شیئر: