Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہیون شریف میں خود کش دھماکا،50جاں بحق،متعدد زخمی

 سہیون .. سہیون شریف میں جمعرات کی شام خود کش دھماکے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،150 سے زائد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا لعل شہباز قلندر مقبرہ کے احاطے میں اس وقت ہوا جب وہاں دھمال ڈالا جارہا تھا۔ دھماکے کے بعد احاطے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سہیون اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی جار ہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔فوج اور رینجرز کے دستے بھی پہنچ گئے۔پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کردی گئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا بہت زیادہ جانی نقصان ہو اہے ،احاطے میں ہر طرف نعشیں اور زخمی پڑے ہیں۔ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ سے بھی متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے علاقے شاہ نورانی میںبم دھماکے سے 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: