Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کی فٹنس ضرورت سے زیادہ ہے ، کپل دیو

نئی دہلی.. ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتا ن کپل دیو نے موجودہ کپتان اور نوجوان بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی شاندار کھلاڑی ہے لیکن ضرورت سے زیادہ فٹنس ان کے کیریئر کا جلد خاتمہ کرسکتی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ ٹنڈولکر اور ویوین رچرڈز کی صلاحیتوں کا مجموعہ نظر آتے ہیں لیکن فٹنس کے حصول کیلئے ان کی سخت محنت اور ٹریننگ ان کیلئے مسئلہ بن سکتی ہے۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کوہلی کی فٹنس اعلیٰ ترین معیار سے بھی آگے ہے ایسی فٹنس کیلئے کی جانے والی ٹریننگ کھلاڑی کے مسلز کو کمزور کردیتی ہے یوں نہ صرف یہ ٹریننگ انجری کے خطرات بڑھا دیتی ہے بلکہ کھلاڑی کاکیریئر تک خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ 
 

شیئر: