Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن کلیئر

دبئی.... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین آل راونڈ مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن کلیئر کرتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ۔ دسمبر 2015 ءمیں 24 ماہ کے دوران 2 مرتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر سیموئلز پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔ آئی سی سی کے مطابق سیموئلز نے 29 جنوری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرایا تھا جس کے دوران ان کی تمام گیندیں درست قرار دے دی گئیں۔ اب ویسٹ انڈین آل راونڈ ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی بولنگ کے جوہر دکھا سکتے ہیں۔ مارلن سیموئلز پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں اور اب ٹیم ان کی بولنگ سے بھی استفادہ کرسکتی ہے۔  
 

شیئر: