Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد حملوں کا بھر پور جواب دینگے،فوجی ترجمان

راولپنڈی... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے۔ ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ سیہون شریف میں خودکش حملے کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کی ہدایات بھی افغانستان سے آرہی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ ہے ۔دشمن طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شیئر: