Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طورخم سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند

 پشاور...پاک، افغان طورخم سرحد کو سیکیورٹی وجوہ کی بناءپر غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طورخم سرحد تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند رہے گی ۔تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمد و رفت معطل ر ہے گی۔آئی ایس پی آر نے بھی طورخم گیٹ سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں اور وہاں موجود ان کی قیادت کے ملوث قرار دیا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد پھر افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں اور وہاں سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر: