Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق ہونے والے80ہو گئے

سیہون...سیہون شریف میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے80 ہوگئے۔ 250 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ ملسندھ حکومت نے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں5 دن میں 8 دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ۔ ملک میں بری امام سمیت تمام اہم مقبروں کو بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مقبرے پر جمعرات کی شام خودکش حملہ آور نے احاطے میں دھمال دیکھنے کےلئے جمع سیکڑوں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکا انتہائی زور دار تھا۔آواز دور دور تک سنی گئی۔ بم ڈسپورزل اسکواڈ کے مطابق 30کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔دھماکے کے بعد باعث بھگدڑ مچ گئی۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ سیہون میں تجاوزات کے سبب زخمیوں کی منتقلی میں رکاوٹیں پیش آئیں۔ اے ایس پی سیہون کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ حملہ آور گولڈن گیٹ سے مقبرے میں داخل ہوا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد اندھیرا چھا گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔سیہون اسپتال کے علاوہ سول اسپتال جامشورو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ۔سجادہ نشین مہدی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے وقت سیکڑوں لوگ احاطے میں موجود تھے۔ دھماکے کے وقت سیکیورٹی کے لئے صرف2پولیس اہلکار موجود تھے۔سی سی ٹی وی کیمرے بھی کام نہیں کر رہے تھے۔

شیئر: