Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ، محمد حنیف ناشاد کی رہا ئش پر یوم یکجہتی کشمیر پرتقریب

 
کشمیری جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا،خطے میں امن کیلئے کشمیریوں کی آزادی ضروری ہے،مقررین کا خطاب
 
جی ایس ایوب۔ بیشہ
 
بیشہ کی سماجی شخصیت محمد حنیف ناشاد کی رہا ئش پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میںتقریب ہوئی۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر ابرار نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیری جدوجہد آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کررہے۔ خطے میں امن کیلئے کشمیریوں کی آزادی ضروری ہے۔کسی طور پر جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ محمد حنیف ناشاد نے کہا کہ ہند اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ کشمیری ہند کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے وہ الحاق پاکستان کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ وہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری پاکستانی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ ہندوستانی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ وانی کی شہادت نے جدوجہد آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔ آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ۔ آج کے دن کشمیریوں کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقت کا روپ دینے کا وقت آگیا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر سید اسماعیل، ڈاکٹر ارشاد انور، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر عارف حسین، قمر حفیظ مغل، محمد قیوم، سفیر احمد، سلیم خان، فراست اللہ اور دیگر نے شرکت کی اور کشمیریوں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
******

شیئر: