Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بھر میں کریک ڈاون،30سے زائد دہشت گرد ہلاک

 کراچی,,,سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے۔تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ۔سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میںکریک ڈاون کے دوران 30 سے زائد مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ سندھ میں آپریشن کے دوران 18 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں رینجرز کی منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ سیہون میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ کاٹھور کے قریب دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کردیا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔کوئٹہ سریاب روڈ کے علاقے درخشاں میں 2 مبینہ دہشت گردمارے گئے۔پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ بنوں میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
 
 

شیئر: