Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسندیدہ مشغلہ صرف کام، شاہ رخ

ممبئی..... بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے، جو ڈائریکٹر امتیاز علی کی آئندہ فلم ”دی رنگ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ کام میں مصروف رہنا ہے اور یہی ان کے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ کام سے ہمیشہ مجھے خوشی ملتی ہے جو (کوریوگرافر) ویبھوی (مرچنٹ) ، امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر نے سے دوبالا ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ دی رنگ میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں ہیں۔ شاہ رخ اور انوشکا کی جوڑی” رب نے بنا دی جوڑی“ اور’ ’جب تک ہے جان‘ ‘کے بعد تیسری مرتبہ سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔

شیئر: