Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسینہ کے کردار کیلئے شردھا کی سخت محنت

ممبئی ..... بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور سلور اسکرین پر انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کرنے کے لئے کڑی محنت کر رہی ہیں۔ بالی وڈ ڈائریکٹر اپورو لاکھیا حسینہ پارکر کی زندگی پر مبنی فلم حسینہ۔دی کوئن بنانے جا رہے ہیں۔ پہلے اس فلم میں سوناکشی سنہا کو لینے کا خیال تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔اب اس فلم میں شردھا کپور کام کریں گی اور ان کے بھائی سدھانت کپور فلم میں حسینہ پارکر کے بھائی داود ابراہیم کاکردار نبھائیں گے۔ شردھا کے لئے یہ فلم صحیح معنوں میں بہت خاص ہے کیونکہ فلم میں وہ 17 سالہ دوشیزہ سے 43 سالہ ادھیڑ عمر کی حسینہ پارکر کا کردار نبھائیں گی۔ فلم میں حسینہ کے کردار کا سفر چار مرحلوں میں دکھایا جائے گا۔ شردھا چونکہ حسینہ کے 17 سے 40 برس کی عمر تک کے کردار میں دکھائی دیں گی اسی لئے وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی گزشتہ فلموں کے کرداروں کا عکس حسینہ کے کردار میں دکھائی دے۔ یہ فلم14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
 
 

شیئر: