Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان76 دہشت گردوں کو حوالے کرے،جی ایچ کیو

راولپنڈی... افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کرکے افغانستان میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے کردی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کرکے 76 دہشت گردوں کی فہرست دی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے یا پھر ا نہیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزارت نے بھی اسلام آباد میں تعینات افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید عبدالناصر یوسفی کو طلب کرکے افغانستان سے دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو ملوث قرار دیا ہے۔
 

شیئر: