Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کربر اور ریڈوانسکاکو قطر ٹورنامنٹ میں شکست

دوحہ..... جرمنی کی اینجلک کربر اور پولینڈ کی ایگنسکاا ریڈوانسکا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جرمنی کھلاڑی اینجلک کربر کو 6-4، 6-0 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ پولینڈ کی ایگنسکا ریڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

شیئر: