Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین : 64 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

میڈرڈ ...... اسپین میں ایک 64 سالہ خاتون کے گھر دو صحت مند جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ شمالی ا سپین کے شہر بوئرگوس کے ایک اسپتال میں خاتون نے سیزیرین آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ انھوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی 2 دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
 

شیئر: