Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برگد کا انتہائی بھاری بھرکم درخت

لندن ..... آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان میں برگد کا ایک پرانا درخت طول و عرض میں اتنا پھیلا ہوا ہے کہ اسکی شاخیں ہندکے ایک لاکھ 55ہزار مربع فٹ پر محیط ہیں۔ یہ درخت 250سال پرانا ہے او راس میں ایک چھولداری بھی بن گئی مگر اس لمبی چوڑی چھولداری کو بنانے میں درخت کی شاخوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے بلکہ اسے بنانے میں سب سے اہم کرداراس سے پھوٹنے والی لتوں نے بنایا ہے مگر ہندوستان ہی کے ایک دوسرے علاقے میں اس سے بھی بڑے برگد کے درخت کی موجودگی کا سراغ ملا ہے جس کی چھولداری 2لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے۔ یعنی یہ درخت خود اپنے طورپر یہ تصور پیش کرتا ہے کہ تن تنہا درخت نہیں بلکہ متعدد درختوں پر مشتمل ایک بڑا اور گھنا جنگل ہے۔ ڈھائی سو سال پرانا یہ درخت ہندوستان کے اچاریہ جگدیش جندرا یو میں بوٹائیکل گارڈن میں موجود ہے اور اسکی کیناپو یا چھولداری ایک لاکھ55ہزار مربع فٹ یا 3.5ایکڑ پر محیط ہے جبکہ اسکا قطر ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک 1350فٹ لمبا ہے۔ ”اٹلس اولسکارا “ نامی بوٹاٹیکل جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پر موجود لتوں کی تعداد 3600ہے اب اسکا احاطہ اسکے چاروں طرف بنی سڑک سے بھی آگے بڑھ گیا۔ ایک وقت تھا کہ اسکا تنا ب حد و حساب پھیل گیا تھا اور اسکی شاخیں اور انکے پتے طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کی آماجگاہ بنے ہوئے تھے جسکی وجہ سے 19ویں صدی میں ہی اسے کاٹ دیا گیا۔ ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں ایک او رانتہائی بڑے درخت کا سراغ ملا ہے جو مقامی زبان میں تھیما ماماریہ مانو کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ 2لاکھ فٹ یا 4.7ایکڑ تک محیط ہے اور سرکاری طور پر اسکی چھولداری دنیا کی سب سے بڑی کینوپی ہے۔ امریکہ میں سب سے پہلے مشہور موجد تھامس ایڈیسن نے برگد کا درخت 1925ءمیں لگایا تھا۔

شیئر: