Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری شیر کا رقص

میڈرڈ ...... اسپین کے شہر ویلنسیا کے ایک بڑے ایکوریم میں لوگوں نے ایک عجیب و غریب اور دلچسپ منظر اس وقت دیکھا جب سمندری شیر کے ایک بچے کو انہوں نے ایک بچی کی چھوٹی چھتری کے ساتھ تھرک تھرک کر رقص کرتے دیکھا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے سلوانیا کے رہنے والے اینٹس جوہنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تصاویر اتار کر نیٹ پر جاری کردیں۔ انکی بیٹی ٹینا بھی اس وقت انکے ساتھ ہی ایکوریم کی سیر کررہی تھی۔ کچھ دیر بعد ہی ٹینا کو اندازہ ہوا کہ سمندری شیر کا بچہ اسکی چھتری کو بیحد غور سے دیکھ رہا ہے چنانچہ اس نے اپنی چھتری کو مختلف سمتوں میں گھمانا شروع کردیا اور جیسے جیسے اسکی چھتری گھومتی سمندر ی شیر کا بچہ بھی اسی طرح گھومتا اور رقص کرنے کی کوشش کرتا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھی اس چھتری کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مگر نہ تو ایسا ممکن ہوا اور نہ ہی وہ اس قابل تھا کہ بچی کی طرح پولکا ڈانس والی چھوٹی خوبصورت چھتری پکڑ کر چکر لگاتا یا رقص کرتا۔ ایٹن جانسٹن نے اس موقع پر ایک وڈیو بھی تیار کی جسے وہ خود بھی بہت دلچسپی سے دیکھتا رہا اور یادگار لمحات کی خوبصورتی اور دلکشی پر خوش ہوتا رہا۔ اس وڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شیر کا بچہ تھوڑی دیر تک اپنی دم منہ میں دبا کر شرمندگی کا خفیف اظہار بھی کرتا رہا تھا۔ وہ بار با ر چکر لگاتا رہا بار بار بچی اور اسکی چھتری کو دیکھتا اور پھر ایک خاص اور ہم آہنگ انداز سے ناچنا شروع کردیتا۔فوٹو گرافر اینٹن جانسٹن کا کہناہے کہ وہ اور اسکی اہلیہ دونوں ہی جانوروں سے بیحد محبت کرتے ہیں ۔ بچے بھی جانوروں سے دوستی کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس وڈیو سے کافی لطف اندوز بھی ہوتے ہیں اور جب یہ وڈیو چلتی ہے تو وہ اپنی نظریں بھی وڈیو پر سے ہٹانا پسند نہیں کرتے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شیئر: