Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھنز میں پہلی مسجد قائم کرنے کی اجازت

ایتھنز۔۔۔۔یونان کی حکومت نے اپنے دارالحکومت ایتھنز میں پہلی مسجد قائم کرنے کی اجازت دیدی۔1833ء میں یونان پر سلطنت عثمانیہ کا قبضہ ختم ہونے کے بعد پہلی بار ایتھنز میں مسلمان باقاعدہ مسجد قائم کرکے اس میں عبادت کرسکیں گے۔ یونان کے نائب وزیر خارجہ نے اس حوالے سے پارلیمنٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ایتھنز یورپی ممالک کا واحد دارالحکومت ہے جہاں مسلمان مساجد سے محروم ہیں۔ایتھنز میں 5لاکھ کے لگ بھگ مسلمان ہیں۔ یہ متروک ورکشاپوں اور بعض عمارتوں کے تہ خانوں میں عبادت کرتے رہے ہیں۔1890ء میں پارلیمانی قانون کے اجرا کے بعد سے مسلمان ایتھنز میں مسجد بنانے سے محروم تھے۔ موجودہ حکمراں گروپ کے درمیان بھی مسجد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا ۔ وزیر اعظم کے حلیف مسجد کے قیام کی مخالفت پر کمربستہ تھے۔ یونان کے قوم پرستوں نے گزشتہ سال مسجد کیلئے مختص پلاٹ پر قبضہ کرلیا تھا اور اسے لاوارث لوگوں کے مرکز میں تبدیل کردیا تھا۔ مرکز پربورڈ چسپاں کرکے تحریر کیا تھا کہ مسلمان یونان چھوڑدیں۔

شیئر: