Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرتاج عزیز کا افغان قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ

اسلام آباد...مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعہ کو افغان قومی سلامتی کے مشیر کو ٹیلی فون کرکے افغانستان میں جماعت الاحرار کے محفوظ ٹھکانوں کا موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔ افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال کی جارہی ہے ۔کابل حکومت پاکستان کے مطالبے کے باجود نوٹس نہیں لے رہی ۔ترجمان نے کہا کہ سرتاج عزیز نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے ۔پاکستان نے جماعت الاحرار کے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست بھی افغان حکومت کے حوالے کی ہے۔

شیئر: