Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں،نواز شریف

 سیہون... وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جمعہ کو سیہون کا دورہ کیا اور خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ بعد ازاںسیاسی و عسکری قیادت نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو ا ۔جس میں امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اہم فیصلے کئے گئے ۔سیکریٹری داخلہ نے سیہون دھماکے اور تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ سیاسی وعسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔ یہ متحد ہو کر ملک دشمنوں سے لڑنے کاوقت ہے ۔ امن وخوشحالی کے راستے میں ہمیشہ ظالمانہ طاقتوں نے رکاوٹ ڈالی ہے۔ اپنی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں کامیابی حاصل کریں گے۔فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔
 

شیئر: