Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ عثمانیہ المنائی ایسوسی ایشن ریاض کے زیر اہتمام لیکچر

 
 
ماہر تعلیم ڈاکٹر دلشاد نے میڈیکل میں داخلے کے لئے مسابقتی امتحان کی تیاری اورقواعد وضوابط سے آگاہ کیا،سالانہ ڈائر ی کی رسم اجرائ
 
کے این واصف ۔ ریاض
 
ہندوستان میں میڈیکل میں داخلے کے مسابقتی امتحان میں شرکت کی شرائط و ضوابط سے واقف کرانے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن ریاض نے 12ویں جماعت کے طلبہ وطالبات کیلئے لیکچر کا اہتمام کیا۔ ماہر تعلیم اور انٹرنیشنل انڈین اسکول کی انتظامی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر دلشاد نے لیکچر میں بتایا کہ میڈیکل ایم بی بی ایس اور ڈینٹل بی ڈی ایس کورسز میں داخلے حاصل کرنے کیلئے نیٹ مسابقتی امتحان ہوتا ہے۔ کامیاب طلبہ اپنے نمبروں کی میرٹ کے اعتبار سے ہندوستان کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے اہل قرار پاتے ہیں۔ یہ امتحان سی بی ایس ای بورڈ نئی دہلی کے تحت ہوتے ہیں۔ عام امیدوار 17سے 25سال کی عمر میں 3مرتبہ اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔ فیل ہونے یا کم نمبر حاصل ہونے کی صورت میں 3سے زیادہ مرتبہ اس امتحان میں شرکت نہیں کرسکتے۔ امتحان میں داخلے کا فارم آن لائن پر کرنا ہوتا ہے۔ یہ امتحان ہر سال مئی میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال رواں میں یہ امتحان 7مئی کو ہوگا۔ ڈاکٹر دلشاد نے کہا کہ امیدواروں کوپچھلے متحانات کے پرچے کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے امتحان کے معیار کا پتہ چلتا ہے اور امتحان میں لکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔انہوں نے دستاویزات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جو ہر امیدوار کو پیش کرنا لازم ہے۔ نیٹ امتحان ہند کی 8زبانوں جس میں اردو شامل نہیں دیا جاسکتا ہے۔
تقریب کے ابتداءمیں تقی الدین میر کی قرا¿ت کلام پاک کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن ریاض کے صدر محمد قیصر نے خیر مقدم کیا۔ نظامت کے فرائض محمد شہباز فاروقی نے انجام دیئے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست آرکیٹکٹ عبدالرحمن نے سالانہ ڈائری اور بیچ کی رسم اجراءانجام دی۔ آخر میں ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری نے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے ڈاکٹردلشاد احمد کی کاوشوں کی ستائش کی اور انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹردلشاد پیشہ تدریس سے وابستہ ہیں او رطلباءکی کیریئر گائیڈنس میں ایک عرصے سے اہم کردارادا کررہے ہیں۔
******

شیئر: