Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی وکٹیں آسٹریلیا کیلئے ساز گار نہیں ، ہربھجن

ممبئی ... ہندوستانی ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم دورہ ہند میں کامیابی سے محروم رہے گی ۔ کوہلی الیون ٹیسٹ سیریز 3-0سے جیت لے گی ۔ ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کی اسپن وکٹیں دنیا کی کسی بھی ٹیم کےلئے مسئلہ بن سکتی ہیں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ناتجربہ کار ہے ان کے پاس اب رکی پونٹنگ ، مائےکل کلارک اور ایڈم گلکرسٹ جیسے کھلاڑی نہیں جو ٹیم کےلئے کامیابیاں سمیٹا کرتے تھے ۔ اگر آسٹریلیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تو بھی ویراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم 4میچوں کی یہ سیریز3-0سے جیت لے گی ۔ ہربھجن نے کہا کہ میرے خیال میں ہندوستانی وکٹیں آسٹریلیا کےلئے سازگار ثابت نہیں ہوں گی اگر گیند نے پہلے دن سے ٹرن لینا شروع کر دیا تو مہمان ٹیم زےادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹھہر پائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس بھی اسپنرز ہیں لیکن وہ بولنگ کے معیار کے لحاظ سے ہندوستانی اسپنر تک نہیں پہنچ سکتے ۔ میرے خیال میں بولنگ کا یہی فرق دونوں ٹیموں میں بنیادی فرق ثابت ہو گا ۔ جس طرح آسٹریلیا میں فاسٹ بولرز کامیاب رہتے ہیں اسی طرح ہند میں ہمارے اسپنرز چھا جاتے ہیں ۔ 

شیئر: