Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جہاز کی شکل کی عمارت تیار

بیجنگ ...... چین نے ایسی 12منزلہ عمارت تعمیر کی ہے جس کی شکل ایک بڑے بحری جہاز جیسی ہے۔ اگرچہ جس علاقے میں یہ عمارت تعمیر ہوئی ہے وہاں سے سمندر 260میل دور ہے۔ چینی صوبے ہنان کے شہر ینگ ژیاﺅ میں بنائی جانے والی یہ عمارت 115فٹ اونچی اور 330فٹ چوڑی ہے۔اس سے قبل یہاں ایک چھوٹا سا رہائشی مکان بنا ہوا تھا جسے پچھلے سال جنوری میں منہدم کردیا گیا تھا اور پھر یہ نئی عمارت تعمیر کی گئی۔2016ءمیں بلدیاتی حکام نے کہا تھا کہ اس قسم کی عمارتوں کی تعمیر بند کی جائے۔
 

شیئر: