Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری بگلا پارکنگ ٹکٹ لے اڑا

لندن ...... ایسا لگتا ہے کہ سمندری بگلے بھی جرمانے کے ٹکٹ سے نفرت کرتے ہیں۔ واقعہ یہ ہوا کہ غلط پارکنگ پر وارڈن نے کار پر جرمانے کا ٹکٹ چسپاں کیا اور چلا گیا۔ کچھ دیر بعد ایک بگلا کہیں سے اڑ کر آیا اور کار کی ونڈ اسکرین پر لگے ہوئے جرمانے کے ٹکٹ پر جا بیٹھا اور اسے چونچ میں دبا کر اڑ گیا۔یہ واقعہ ویلز میں ساحل کے قریب پیش آیا جہاں سمندری بگلوں سے تقریباً ہر شخص ہی پریشان ہے۔ یہ بگلے کھانے کا سامان لیکر جانے والے لوگوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں اور چیزیں لیکر اڑ جاتے ہیں۔سمندر ہونے کی وجہ سے یہاں بگلے بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔ قریب سے گزرنے والے ایک شخص نے اسکی وڈیو تیار کرکے ویب سائٹ پر ڈالدی۔
 

شیئر: