Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے ، ممنون

کراچی....صدر مملکت ممنون نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاکستانی عوام اپنے اتحاد سے ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ دہشت گردوں کو جانتے ہیں ان کی کمیں گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا ۔ ان کے سرپرستوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بے گناہوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔قوم منفی سوچ پھیلانے والوں سے بچے۔ سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سمت درست ہے اور ملک ترقی کر رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نئے دور کے تقاضوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے خود کو تیار کریں۔ تعلیمی نصاب میں قومی مقاصد کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک بن جائے گا۔ ہمسایہ ممالک کو ترقی کے عمل میں کھلے دل سے شریک کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی حالیہ لہر کے مقاصد اور اس کی حکمت عملی سے پوری طرح آگاہ ہے پاکستانی عوام اپنے اتحاد سے سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ 

شیئر: