Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے ،وسان

سکھر...سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی یا مارشل لالگ سکتاہے۔ ایمرجنسی کی مخالفت کریں گے۔ عوام کے خلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گرد تو ختم ہورہے ہیں مگر ان کی نرسریاں موجود ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پری پلان ہوسکتے ہیں ۔ اس میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں جو نہیں چاہتے کہ سی پیک مکمل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب باتوں سے کام نہیں چلے گا ۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے دکھانا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کا نہیں بلکہ متحد ہوکر ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تو دیتے ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ سیہون شریف میں دھماکا ملک کی سالمیت پر حملہ ہے ۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ 

 

شیئر: