Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپتانی کی اطلاع ملی تو بیٹے کا پیمپر بدل رہا تھا،جوائے روٹ

لندن... انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان جوائے روٹ نے کہا ہے کہ جس وقت مجھے اپنے کپتان بننے کی فون پر اطلاع سنائی گئی اپنے بیٹے کا پیمپر تبدیل کررہا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراوس نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میں جو کال کررہا ہوں ایسی کال آپ اپنی زندگی میں صرف پہلی مرتبہ ہی سنتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم آپ کو ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کررہے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آیا کچھ سوچنا پسند کریں گے یا فوری جواب دیں گے؟ میں نے ان سے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ یہ پیشکش مجھے ہی کی جائے گی۔ یہ زبردست لمحہ تھا کیونکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔ واضح رہے کہ ایلسٹر کک نے بطور کپتان کھیلنے سے انکار کردیاتھا جس کے بعد انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر نے جوائے روٹ دیگر کھلاڑیوں سے انٹرویو کئے تھے۔ 

شیئر: